پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک سہولیات کا آغاز، ے

پولیس چوکی دولتالہ ۔سکھو ۔ڈھوک امب اور چوک پنڈوڑی کو بھی فرنٹ ڈیسک کی سہولیات فراہم
گوجر خان (عامر وزیر ملک) :پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک سہولیات کا آغاز، ضلع راولپنڈی پولیس نے 25چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک کی سہولیات فراہم کر دیں، فرنٹ ڈیسک کے چوکی کی سطح پر قیام سے درخواستوں کے التواء، غیر قانونی حراست، ناروا سلوک جیسی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا، تمام چوکیوں پر CCTVمانیٹرنگ کا نظام بھی کام کر رہا ہے، چوکیوں کی حوالات میں ملزمان کو زیر حراست نہیں رکھا جاسکے گا، سی پی اومحمد احسن یونس۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر نے گزشتہ دنوں راولپنڈی پولیس کی 25 چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک سہولت کے آغاز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک کے قیام سے شہریوں کی شکایات کے ازالے اور بہتر سروس ڈیلیوری میں مدد ملے گی، راولپنڈی میں 25پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک سہولیات کا آغاز کر دیا گیا، راولپنڈی کی جن چوکیوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ان میں چوکی حمیدہ، شاہ فیصل،کچہری،گلریز،گلزار قائد،سکیم تھری،سٹی ٹیکسلا،کینٹ ٹیکسلا،پولیس پوسٹ نمبر 3،پولیس پوسٹ نمبر4،گرجا،اڈیالہ،رنیال،چک بیلی خان،چکری،انڈسٹری ایریا،ڈھوک امب، دولتالہ، سکھو،چوک پنڈوری، کرور،لہتڑاڑ،سنی بنک،ٹریٹ اورپولیس پوسٹ نمبر4رتہ امرال شامل ہیں، شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر E-Tag نمبر جاری کیا جائے گا جس سے درخواستوں کو التوا میں رکھنے کی شکایت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہر درخواست پر کی جانے والی قانونی کاروائی کو سینئر افسران کی جانب سے مانیٹر کیا جا سکے گا، ایسے اقدامات سے شہریوں کی درخواستوں کو التواء میں رکھے جانے کی شکایات کا تدارک ممکن ہو سکے گا،چوکیوں حوالات کا خاتمہ کرتے ہوئے ملزمان کو صرف تھانے کی حوالات میں بند کرنے کے احکامات سے اورچوکیوں میں CCTVکیمروں کی تنصیب سے چوکیوں پر غیرقانونی حراست اورنارواسلوک جیسے واقعات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا، CCTV کیمروں کی مدد سے چوکیوں کی 24/7 آن لائن مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے اس موقعہ پر کہا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک اورجدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا مقصد تھانہ کلچر میں تبدیلی اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، پولیس چوکیوں پر پرنٹر،، سکینر،یو پی ایس اورCCTVکیمرے فراہم کر دیے گئے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

گوجرخان پولیس کی بڑی کامیابی،ایس ایچ او محمد عمران عباس کا بڑا اعزاز ،اسلام پورہ جبر میں حبیب بینک میں